منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ملزم فیصل نے جج ارشد ملک اور ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) جج وڈیو اسکینڈل کیس کے ملزم فیصل شاہین نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے جج وڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران  2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کی جبکہ ملزم فیصل شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم دیا۔

ملزم فیصل شاہین کا مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کیا گیا بیان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں انہوں نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا۔مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں فیصل شاہین نے کہاکہ جج ارشد ملک اور ناصربٹ کی ملاقات میں ویڈیو میں نے بنائی، ویڈیو بنانے میں ناصربٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ دریں اثناء  جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم حمزہ بٹ نے اعتراف جرم کرلیا جس پرعدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ پیر کو ملزم حمزہ بٹ کا164 کا بیان عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزم حمزہ بٹ نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم حمزہ بٹ نے کہاکہ جج ویڈیو سکینڈل میں سہولت کاری کا کام کیا، ویڈیو بنا کے ویڈیوسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کو فراہم کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے 17 اکتوبر کو ملزم حمزہ بٹ کو  دوبارہ پیش کرے گی۔ جج وڈیو اسکینڈل کیس کے ملزم فیصل شاہین نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصربٹ کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے جج وڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…