اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے۔وہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔مولانا عطاء الرحمان نے
کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا، انصار اسلام جے یو آئی کی ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ یہ ڈنڈے کس کے لئے اسلام آباد لائے جارہے ہیں؟ اس کے جواب میں سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے لئے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔