اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا نعیم بٹ نے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت حق پر ہے ، یہ سچ اور ایمانداری سے آئی ہے تو تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ہےتفصیلات کے مطابق مولان نعیم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ حکومت ناحق ، بہتان تراشی،جھوٹ، فراڈ اور دھوکے سے آئی ہے تو اس حکومت سے کوئی بھی خیر نہیں نکال سکتاچاہے
ساری دنیا کے کتب اور ابدال اکٹھے ہو کر آجائیں تو اس میں سے خیر نہیں نکال سکتا ۔ اگر یہ حکومت حق پر ہے ، یہ لوگ حق پر ہیں ،تو کسی مولوی ، مفتی کے بیان کی ضرورت نہیں ان کو ۔ اللہ ان کی مدد فرمائے ۔ یہی قدرت کا نظام ہے ۔ جو ہم نے کیا اسےبھگتنا ہو گا اس کو نہیں بدل سکتے ۔ اور اگر کسی نے ظلم کیا ہے ، زیادتی کی ہے ، اگر نافرمانی کی ہے تو موت سے پہلے پہلے ذلیل ہونا پڑے گا۔