اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امتحان میں نمبر کم آنے پر کم سن طالبعلم نے اپنی جان لے لی سوشل میڈیا پر طالبعلم کا والدین کے نام لکھا گیا نوٹ وائرل ہو گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )امتحانات میں نمبرز کم آنے پر ایک کم سن طالبعلم نے اپنی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم سن طالبعلم نے امتحان میں نمبر کم آنے پر نہر میں کود کر اپنی جان لے لی۔ خود کشی سے قبل والدین کے نام لکھے گئے

نوٹ میں طالبعلم کا کہنا تھا کہ ”میرے پیارے ابو اور امی، مجھے معاف کر دینا، میرا رزلٹ بہت گندا آیا ہے، اس کی وجہ سے میری اب کوئی عزت نہیں رہے گی۔مگر میں نے نمبر لینے کی کوشش کی تھی۔ بس مجھے معاف کر دینا۔”اسی نوٹ کے پیچھے یہ بھی تحریر تھا کہ ”اس نوٹ کو پڑھنے والے میرے گھر بتا دو کہ میں یہاں ہوں اور ساتھ ہی اپنے والدین کا فون نمبر بھی لکھا۔سوشل میڈیا پر اس منظر کی کچھ تصاویر اور طالبعلم کے ہاتھوں والدین کے لیے لکھا گیا خط بھی وائرل ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں طالبعلم کے جوتے اور اسکول کا بستہ بھی موجود ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی اشکبار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو نہر سے بچے کی لاش نکالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔خود کشی کرنے والے بچے سے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکیں نہ ہی بچے کے اہل خانہ کا کوئی بیان سامنے آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے امتحانات میں نمبر لینے کے لیے بچوں پر دبا ڈالنے والے والدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…