اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب دورہ چین سے پچاس ارب ڈالر کی رکی ہوئی سرمایہ کاری بحال ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یہ بات سابق چیئرمین آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن عاصم عظیم صدیقی نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ اب گوادر پورٹ پر چین کی جانب سے کنسٹرکشن شروع ہو جائے گی
اور فری زون میں چائنیزکی سرمایہ کاری کا بھی آغاز ہو جائے گا، عاصم عظیم صدیقی نے کہاکہ اب نئی انڈسٹریاں قائم ہوں گی کیونکہ جب انڈسٹری لگ جاتی ہے تو اس سے منسلک دیگر انڈسٹریاں بھی قائم ہوجاتی ہیں، اس طرح لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے گا اور محصولات بھی حکومت کو ملنے شروع ہو جائیں گے۔