حیدرآباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا کہ اس حکومت نے قوم کو کٹے انڈے مرغی سے لے کر لنگر خانے تک پہنچایا اب یتم خانے تک نہ پہنچادے۔وہ پٹھان گوٹھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات والے دن سے ہم نے اپنا بیعانیہ رکھ دیا تھا کہ یہ جعلی انتخابات ہوئے ہیں
اس بیانیے کو لے کرملک بھر کے اندر پندرہ ملین مارچ منعقد کیااور اسی ایک سال کے دوران جہاں یہ حکمران دھاندلی زدہ تھے سلیکٹڈ تھے وہاں ان کی ایک سالہ کارگردگی بھی قوم کے سامنے آئی کشمیر کاز پرپاکستان آج کہاں کھڑا ہے سی پیک آج کہاں کھڑا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی پچاس لاکھ گھروں کی بات کی تھی وہ کہاں گئی وزیراعظم نے کہا تھا کہ لوگ باہر سے پاکستان نوکریاں کرنے آئیں گے دو لوگ پاکستان آئے ایک اسٹیٹ بنک کا گورنر اور دوسرا ایف بی آر کا چیئرمین یہ ضرور نوکری کے لیے پاکستان آئے اس کے علاوہ کسی کو پاکستان میں نوکری نہیں ملی 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے ہوگا 27اکتوبر کو قافلہ حیدرآباد سے نواب شاہ کے لیے نکلے گا اور اگلے روز سکھر سے پنجاب جائے گا پورا سندھ سکھر میں جمع ہوگا مولانا فضل الرحمان قافلے کی قیادت سکھر سے کریں گے مارچ پنجاب جائیگا اور خودکشی عمران خان کی ہوگی ہمارا مارچ تشدد بھرا نہیں ہوگا ہم سول نافرمانی اور پی ٹی وی پر حملے کا نہیں کہیں گے ہم اسلام آباد میں داخل ہوکر دکھائیں گئے ادارے صرف حکومت کے نہیں ہمارے بھی ہیں اگر ادارے فریق بنے تو ملک نہیں بنتے بنگلہ دیش بنتا ہے جس ادارے کے ساتھ ہم کشمیر کے لیے لڑنا چاہ رہے ہیں اگر وہ ہمیں پریشر دیں گئے تو ابہام پیدا ہوگا ہمارے اکتیس لاکھ کارکنوں نے فارم بھرا ہے فی کارکن سو روپے مانگے ہیں جس سے مارچ کے اخراجات پورے ہوں گئے ہم سندھ حکومت کے شگرگزار ہیں سندھ حکومت ہم سے تعاون کررہی ہے۔