بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی ترجمانوں کو شہباز شریف پر پیار کیوں آ رہا ہے؟ کشتیاں جلا کر نکلے ہیں، روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کر دیں گے، حافظ حسین احمد کا دبنگ اعلان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہر جگہ دھرنا ہوگا اور پورا ملک جام کردیں گے، ہم اپنی کشتیاں جلا کر میدان میں نکلے ہیں، اسمبلیوں سے استعفیٰ ہم نہیں حکومت کو دینا ہوگا، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے دھاندلی زدہ حکمرانوں کو اب جانا ہوگا،حکومتی ترجمان شہباز شریف کی تعریفیں کرکے اس کونواز شریف کا برادر یوسف بنانے چاہتے ہیں،

جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی پر عمران نیازی نے یوٹرن لیتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، ہمیں یہ لوگ کہتے رہے کہ ہم مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں مگر انہوں نے تو پورا مذہبی امورہی استعمال کرلیا ہے۔ہفتہ کے روز اپنی رہائشگاہ جامع مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ آج حکومتی ترجمانوں کو شہباز شریف پر بڑا پیارا آرہا ہے، فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر حکومتی ترجمان شہباز شریف کی بڑی تعریفیں کررہے ہیں کل یہی لوگ کہتے تھے سب سے بڑا کرپٹ شہباز شریف ہے، حکومتی ترجمان شہباز شریف کو میاں نواز شریف کا برادر یوسف بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ہم نے ملک بھر میں 15ملین مارچ کئے ہیں اب 27اکتوبر کو ہمارے قافلے اپنی منزل کی طرف روانہ ہونگے، ہمارا آزادی مارچ مکمل پرامن ہوگا کوئی پتہ یا شیشہ نہیں ٹوٹے گا، تحریک انصاف کی طرح ہم پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہونگے ہم تو جمہوریت اور پارلیمنٹ کے محافظ ہیں اور پارلیمنٹ گند سے صاف کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے پرامن قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو پھر جہاں قافلوں کو روکا جائے گا وہی پر دھرنا دیا جائے گااور پورا ملک جام کردیں گے، ہم اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنی کشتیاں جلا کر میدان میں نکلے ہیں، ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ

اسمبلیوں سے استعفیٰ اپوزیشن کونہیں بلکہ حکومت کو دینا ہوگا،ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں ہم جو کریں گے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے رہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے مگر عمران نیازی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر یوٹرن لیا اور اپنے ہی وزیر مذہبی امور سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، حکومت سے ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے دھاندلی زدہ حکمرانوں کو اب جانا ہی ہوگا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…