اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانافضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن خراب کرنے نکل آتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کے لیے یہاں امن کا قیام ضروری ہے،
پاکستان کا ایک طبقہ ہے جو ملک کو بہت پیچھے لے جانا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 2022 میں اپنامشن خلا میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں، کمبوڈیا کوریا دنیا میں ٹیکنالوجی میں کافی پیچھے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہے اس کام میں ہم سب ان کیساتھ ڈٹ کھڑے ہیں۔