ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

 اسلام آباد،  سابق منگیتر کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم  کو     8 سال قید اور 5 لاکھ   جرمانے کی سزا  سنادی گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے سابق منگیتر کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم سجاد کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت  مجموعی طور پر 8 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر محمود نے خاتون سمیرا بی بی کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں درج کرائے گئے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ دوران سماعت متاثرہ لڑکی، تفتیشی افسر اور ایف آئی اے کے فرانزک ایکسپرٹ سمیت دیگر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کی دو سال قبل ملزم سجاد سے منگنی ہوئی جو منگیتر کی کریمنل ہسٹری معلوم ہونے پر ٹوٹ گئی۔ ملزم نے گھر بلا کر زبردستی کی اور برہنہ تصاویر بنا  کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے سمیت غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔  جب شادی ہوئی تو سابق منگیتر نے غیر اخلاقی تصاویر فیس بک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں اور شوہر سمیت رشتہ داروں کو بھی بھجوا دیں جس سے شادی ٹوٹ گئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…