جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

 وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  کا  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط، چکوٹھی میں آزادی مارچ کے شرکاء سے  متعلق بڑا مطالبہ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد  (  آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے نمائندوں سے کہا جائے کہ وہ  لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے مارچ کے شرکاء سے چکوٹھی میں ملاقات کریں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اس خط کی کاپیاں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بھی ارسال کی ہیں۔7اکتوبر2019کو زیر نمبرپی ایم ایس/10980-86خط میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لائین آف کنٹرول عبور کر کے محاصر ے میں قید اپنے بہن،بھائیوں کے پاس جانے کے لئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،ہر قسم کا مواصلاتی نظام منقطع،سیاسی رہنما گرفتار اور بارہ سال سے تیس سال کے 13ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت پر عوام کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ ہے کہ انہیں ’ایل او سی‘ عبور کرنے دیا جائے لیکن علاقے کے امن و امان کے وسیع مفاد میں مارچ کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول سے پانچ کلومیٹر پہلے روک رکھا ہے اور ان سے مارچ ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔لیکن مارچ کے منتظمین اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لائین آف کنٹرول عبور کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہماری طرف سے بات چیت میں انہوں نے مارچ ختم کرنے سے انکا رکیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…