لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء کو جاری کی گئی ہدایات کے مزید نکات سامنے آ گئے۔ شرکاء کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا،کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں۔ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے،قافلے کی ہر گاڑی کے
لیے ایک امیر مقرر کیا جائے،قافلے روانہ ہونے سے قبل گاڑی میں موجود کارکنان کی ویڈیو بنا لی جائے۔شرکاء قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں گاڑی میں کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھایا جائے،جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے وہ زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کس بھی کارکن کوساتھ اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔