جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پوری دنیا میں ناموس رسالتؐ کا کیس لڑ رہا ہے، اس کے خلاف محاذ نہ کھولیں ورنہ علماء کیا کریں گے؟ معروف عالم دین نے مولانا فضل الرحمان کو خبردار کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان پوری دنیا میں ناموس رسالتؐ کا کیس لڑ رہا ہے، اس کے خلاف محاذ نہ کھولیں، مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کو جا کر بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں ناموس رسالتؐ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،

مفتی عبدالقوی نے مولانا کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پاکستان کے علماء آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو پانچ دن کا الٹی میٹم دے دیا، پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنما مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 25تاریخ تک چندہ جمع کرینگے،26کو بیمار اور 27تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ زرد امامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں،چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔ہم امت مسلمہ کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں، ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں؟ پانچ دن بعد کمیٹی تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رمال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ 27اکتوبر کے دن مولانا فضل الرحمان بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گے کیونکہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…