ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

”نواز شریف ڈیل پر راضی تھے مگر حسن اور حسین نے پیسہ دینے سے انکار کر دیا، مریم نواز نے بھی مخالفت کی اور جیل میں اتنا ہنگامہ کیا کہ جیل عملہ۔۔۔! چونکا دینے والے انکشافات

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف ڈیل پر راضی تھے مگر مریم نواز نے پیسہ دینے سے انکار کر دیا، یہ بات معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈیل کی تیاری کر لی تھی، پیسے پورے نہیں دے رہے تھے، حسن اور حسین نے انکار کر دیا، مریم نواز نے جیل میں اپنے والد نواز شریف سے اتنی اونچی آواز میں بات کی کہ جیل کے لوگ آ گئے،

مریم نواز نے بلند آواز میں اپنے والد سے کہا کہ ہماری والدہ نے کہا تھا کہ یا نواز شریف پارٹی کے سربراہ ہوں گے یا مریم تو شہباز شریف نہیں ہو سکتے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس پر اختلافات بڑھے، آخری ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ بھائی جی یہ نتیجہ نکل رہا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ باپ کے آگے بیٹی کی محبت آ گئی اور بیٹی کے لیے پرائم منسٹر کی خواہش آ گئی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین اس حق میں نہیں ہیں کہ لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں، شہباز شریف نے ہر ممکن کوشش کی اس معاملے کو سمیٹنے کی، شہباز شریف کی بیگم تہمینہ کو کریڈٹ دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہاکہ انہوں نے برج بننے کی کوشش کی کہ آپ کچھ پیسے دے دیں، اس عمر میں یہ اچھی چیز نہیں ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں،شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے،مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انتخابات کے فوری بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی بات کو رد کرنا غلط تھا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے جذبے کو سراہتے ہیں، ان کے آزادی مارچ اور دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔ شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور سب کچھ لکھ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے خلاف اسمبلیوں سے فوری استعفے دینے کا کہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا غلط تھا، اس کے خلاف احتجاج کا بھی کہا گیا اور اس بات کو رد کرنا بھی غلط تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…