جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

واقعی 13 ماہ میں نیا پاکستان ممکن نہیں ہوتا۔۔لیکن۔۔اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں آپ حالات کو اتنا خراب کر دیں کہ لوگوں کو (پرانا) پاکستان اچھا لگنے لگے،کس وفاقی وزیر کے خاندان کی کمپنی نے بھی اپنا پراجیکٹ روک لیا، پلانٹس بند ہورہے ہیں،لوگ صبر کیوں نہیں کرتے؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

آج وزیراعظم عمران خان نے ملک کے نامور فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں دستر خوان کا آغاز کیا‘ سیلانی ٹرسٹ ملک کا واحد ادارہ ہے جو پاکستان کے مختلف حصوں میں روزانہ 75 لاکھ روپے کا تیار کھانا تقسیم کرتا ہے‘ ملک میں اس وقت ان کے 160دستر خوان چل رہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘

اس ادارے کے روح رواں مولانا بشیر فاروقی ہیں‘یہ لوگ اس ملک کا اصل سرمایہ‘ اصل شناخت ہیں‘ یہ لوگ ہیں جن کو جتنے بھی سیلوٹ کیے جائیں وہ کم ہوں گے‘ آج وزیراعظم نے اس تقریب میں عوام سے ایک شکوہ بھی کیا کہ 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ وزیراعظم کا شکوہ بجا ہے‘ واقعی 13 ماہ میں نیا پاکستان ممکن نہیں ہوتا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں آپ حالات کو اتنا خراب کر دیں کہ لوگوں کو پرانا پاکستان اچھا لگنے لگے‘ آج ہی خبر آئی ہے گاڑیاں بنانے والی پاکستانی جاپانی کمپنی گندھارا نسان لمیٹڈ نے نئی گاڑیوں کی اسمبلنگ کے منصوبے کو روک دیا‘ کمپنی نے 1200 سی سی کی گاڑیاں بنانے کے لیے اگلے سال سے ساڑھے چھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنی تھی لیکن ملک کی ابتر معاشی حالت کی وجہ سے کمپنی نے یہ پراجیکٹ روک دیااور یہ انرجی اور پٹرولیم کے وفاقی وزیر عمر ایوب کے خاندان کی کمپنی ہے‘ اگر عمر ایوب کی خاندانی کمپنی کی یہ حالت ہو گئی ہے تو آپ باقی مارکیٹ کا اندازہ خود کر لیجیے‘ پاکستان میں آٹو موبائل کا پورا سیکٹر بیٹھ گیا ہے‘ گاڑیوں کی سیل 50 فیصد نیچے آ گئی ہے‘ کمپنیوں کے پورے پورے پلانٹس بند ہو رہے ہیں‘ ہونڈا کی سیل 33 فیصداور ٹویوٹا کی سیل 17فیصد نیچے آ گئی لیکن وزیراعظم کا فرمانا ہے لوگ صبر نہیں کرتے‘ لوگوں میں صبر کیوں نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں تھوڑی سی تاخیر کے بعد مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جڑ رہی ہیں، کل راہبر کمیٹی کا اجلاس ہے‘ کیا کل پوری اپوزیشن مولانا کے ساتھ اکٹھی ہو جائے گی؟



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…