نئی دہلی( آن لائن ) بھارت کے شہر گوانڈی سے تعلق رکھنے 67 سالہ لکھ پتی بھکاری ٹرین حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جب بھکاری کے حوالے سے اس کے علاقے کے دیگر بھکاریوں سے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہیں اس کی جائے رہائش کا پتہ چلا۔بعد ازاں جب وہ اس کی جھونپٹری میں داخل ہوئے تو انہیں وہاں سکوں سے بھرے ہوئے تھیلے اور کچھ رسیدیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے میڈیا سے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھیلوں میں موجودسکوں
کو گننے میں قریبا آٹھ گھنٹے کا وقت لگا جن کی مالیت ایک لاکھ 77 ہزار روپے تھی۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھکاری کے گھر سے آٹھ لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے کی رسیدیں ملی ہیں جو اس نے بنک میں جمع کرائی تھیں۔پولیس کو بھکاری کے گھر سے پین کارڈ، ادھار کارڈ اور سینیئر سیٹیزن کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اس کے راجھستان کے گھر کا پتہ لکھا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد راجھستان جا کر بھکاری کے گھر والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔