اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ضیاءمسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ، لیڈی ڈاکٹر زخمی ، پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حالت خطرے سے باہر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں ضیاءمسجد کے قریب پرائیویٹ کلینک میں لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ مریضوں کے چیک اپ میں مصروف تھی کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کے کلینک میں گھس گئے اور شدید فائرنگ شروع کردی جس سے ایک گولی ڈاکٹر عظمیٰ کی دائیں ٹانگ پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ۔ ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ خان کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں ہیں ۔ واقع کے بعد حملہ آور برار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس ک ی بھاری نفری پرائیویٹ کلینک پہنچ گئی اور شوائد جمع کئے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ، لیڈی ڈاکٹر زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































