اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے فارمارسوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، شوگر، بلڈپریشر اور السر کی دوائیوں کی قیمتوں میں 46 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، شوگر کنٹرول کرنے والی دوائی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،
تیزابیت کی دوائی میں 46 روپے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوائی میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی نئی قیمتوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔