راولپنڈی (این این آئی)حکومت نے ڈینگی سے متعلقہ معلومات کے لئے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات حاصل کرلی ،متعلقہ ادارے اہنے طور پر ڈینگی مریضوں سے متعلقہ تفصیلات حکومت کو ارسال کر یں گے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق رواں ڈینگی سیزن میں خوفناک مچھر کے حملوں کے باعث 36 ہزار 411 افراد الائیڈ ہسپتالوں میں پہنچے ۔رپورٹ میں کہاگیاکہ ابتدائی ٹیسٹ کے بعد 16 ہزار 832 افراد ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج رہے۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کا سب سے زیادہ دباؤ ہولی فیملی ہسپتال پر رہا جہاں گزشتہ روز
رات تک 21 ہزار325 لوگوں نے رجوع کیا۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 11ہزار 500 جبکہ ڈی ایچ کیو میں 3 ہزار 541 لوگوں نے ڈینگی کاؤنٹر سے رجوع کیا ۔ رپورٹ کے مطا بق ڈینگی بخار سے مرنے والے افراد کی کل تعداد 25 رہی ،مرنے والے 16 افراد کا تعلق راولپنڈی 6 ، اسلام آباد اور اٹک جہلم چکوال آزداکشمیر سے تین افراد نشانہ بنے ۔ڈینگی مریضوں کی رواں سیزن میں تعداد چھ ہزار سے دو سو سے تجاوز کرگئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں.میں چار ہلاکتوں سے ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی۔