جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو، مزید دو افراد جان سے گئے، تعداد 28 ہوگئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

راولپنڈی(آن لائن) ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے دو مزید شہریوں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ 55 سالہ خاتون نجمہ دم توڑ گئی، نجمہ کالج روڈ راولپنڈی کی رہائشی ہے، لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج 50 سالہ پرویز بھی دم توڑ گیا، پرویز اسلام آباد کے علاقہ کورال چوک کا رہائشی ہے، لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی۔دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی سے

متاثرہ کیماڑی کی رہائشی 21 سالہ عذرا لیاری جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی، سندھ میں اب تک 12 افراد جان سے جا چکے ہیں۔حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائینگی۔ ذرایع کے مطابق حکومت ڈینگی پھیلنے کی تحقیقات کے لیے جلد عالمی اداروں سے رابطہ کرے گی، اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، سی ڈی سی امریکا، سری لنکا سے رابطہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ایڈز کے پھیلائو کی تحقیقات بھی عالمی اداروں سے کروائی جا چکی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…