منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایسی وجوہات جن کے باعث نوجوان شادی سے گھبراتے ہیں

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شادی کرنا ہر انسان کی خواہش ہے لیکن اس کے بعد کچھ مسائل ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ اس کے نام سے ڈر بھی لگنے لگتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسی وجوہات بتاتے ہیں جن کی وجہ سے لوگ شادی کرنے سے ڈرتے ہیں۔ آزادی چھن جانے کاڈر شادی سے قبل ہر انسان اپنی مرضی سے جیتا ہے، جو دل میں آتی ہے کرتا ہے اور جہاں چاہے جاتا ہے لیکن شادی کے بعد یہ تمام عیاشیاں تمام ہوجاتی ہیں۔

اور آپ کے جیون ساتھی کا کہنا ہوتا ہے کہ اب آپ اسی کے ساتھ رہیں اور جائیں۔ میں دنیا دیکھنا چاہتا ہوں کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا دیکھیں،مختلف مقامات کی سیر کو جائیں لیکن اگر شادی ہوگئی تو پھر یہ تمام خواہشات پوری نہیں ہو سکیں گی اور آپ کے جیون ساتھی کی خواہش ہوگی کہ وہ بھی آپ کے ساتھ ہی جائے۔ کرئیر زیادہ اہم ہے کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ان کا کرئیر زیادہ اہم ہے اور شادی کرکے وہ کسی بھی ایسے جھنجھٹ میں پھنسنانہیں چاہتے جس سے ان کا کرئیر خراب ہو اور ان کی ترقی رک جائے۔ زندگی انجوائے کرنا ہر انسان اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتا ہے۔دوستوں کے ساتھ باہر جائیں تو دیر ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر شادی ہوئی ہوگی تو اس طرح کے مزے کہاں ہوں گے۔بیوی کہے گی کہ ہر حال میں شام تک گھر پہنچو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔اس کی یہ دھمکی کام کرجائے گی اور آپ کا تمام مزہ ہی غارت ہوجائے گا۔ غیر ضروری خواہشات کچھ لوگ بہت ہی غیر ضروری اور غیر حقیقی خواہشات رکھتے ہیں۔کچھ تو لالچ کی وجہ سے اچھی جگہ شادی ہی نہیں کرتے اور ان کا دل ہوتا ہے کہ جس سے شادی ہو وہ بہت امیر ہو لیکن ایسے لوگوں کو کون سمجھائے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ پیار ایک ایسی چیز ہے جو زندگی کو کامیاب بناتی ہے۔ کوئی ڈھنگ کا جوڑ والدین کی جانب سے بچوں پر دباﺅ ہوتا ہے کہ اب شادی کرلو لیکن نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا آئے جو ان کی زندگی میں حقیقی بہار لائے۔وہ کسی ڈھنگ کے رشتے کی تلاش میں ہوتے ہیں لیکن والدین چاہتے ہیں کہ بس شادی ہوجائے۔ معاشی مسائل کچھ لوگ اپنے معاشی مسائل کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اگر ابھی ایسے حالات ہیں تو نہ جانے شادی کے بعد کیا بنے گی۔ بھروسے کا فقدان کچھ لوگ اپنے جیون ساتھی پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور اپنی شکی طبیعت کی وجہ سے شادی سے دور بھاگتے ہیں۔ زندگی بور ہوجائے گی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی بور ہوجائے گی اور تمام مزہ کافور ہوجائے گا اس لئے بہتر ہے کہ شادی نہ کی جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…