اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹرظفرمرزا کی زیرصدرت ڈینگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت اللہ بخش ملک، ڈی جی ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
صحت نے کہا کہ ڈینگی کیخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں علاج کی مفت، بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جلد ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔