فیصل آباد(آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے کھلے اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر02فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر
عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر59,500 کے جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آبادکی ڈیری سیفٹی ٹیم نے مارجرین کی تیاری میں کھلے گھی کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر نیو ولی ڈیری فارم پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا ۔اسی طرح سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مضر صحت گوشت کی فروخت،حشرات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پراے بی چکن سیل پوئنٹ کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں فیصل آباد اور اسکے گردونواح میںچیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 59,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران ناقص، زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کئے ۔