اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی جوڑوں کاگلوبل وارمنگ کے باعث بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی)آسڑیلوی جوڑے گوبل وارمنگ کے باعث بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کررہے ہیںکیونکہ انہیں خوف ہے کہ موسمیاتی تغیر سے ان کے بچوں کو غیر محفوظ مستقبل کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی تنظیم ون ملین ویمن اور آسٹریلین کنزرویشن فاونڈیشن کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس میں انہوں نے ہزاروں خواتین کو شامل کیا اور ان سے گلوبل وارمنگ سے

متعلق بات چیت کی تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ان کے کیا خیالات ہیں۔چھ ہزار پانچ سو خواتین پر مشتمل سروے میں تقریبا 33 اعشاریہ 4 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے مستقبل کے بارے میں سوچ کر پریشان ہیں، اور اسی لیے انہوں نے اپنی فیملی نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں زیادہ تعداد ان خواتین کی ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ایک 28 سالہ آسڑیلوی خاتون نے بتایا کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث انسان میں پیدا ہونے والے اثرات کے لیے کافی فکرمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کے اس اسٹیج پر ہیں جہاں لوگ ان سے بچوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں لیکن گوبل وارمنگ کی وجہ سے انہوں نے اب تک اس حوالے سے نہیں سوچا ہے۔خاتون نے کہا کہ وہ اکثر اس بات پر غور کرتی ہیں کہ گوبل وارمنگ کے باعث انہیں اب تک کتنے نقصان کا سامنا ہوچکا ہے اور آگے کتنا اور ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کی وجہ سے بہت پریشانی ہے ، حالانکہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک بہت اچھی ماں بن سکتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں۔موسمیاتی تبدیلی کی تنظیم ون ملین ویمن ایک نتالے اسسکس نامی خاتون کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کا مقصد خواتین میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے گزشتہ روز دنیا بھر میں ماحول کو بہتر بنانے کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…