ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی)گاؤں ہمت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تین بھائیوں نے اپنی 18سالہ بہن کو رسیوں سے باندھ کر دریا میں پھینک دیا، موقع پر موجود لوگوں نے لڑکی کو تشویش ناک حالت میں دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تینوں بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی لڑکی اٹھارہ سالہ کوثر دختر غلام رسول
سکنہ وانڈہ جگو ہمت کے بیان کے مطابق اس کے تین بھائیوں علی، گلزمان اور رجب نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو رسیوں سے باندھ کر دریا میں پھینک دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے، موقع پر آنے والے افراد نے دیکھا تو کوثر نامی لڑکی کو فوری طور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔