منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی ) دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ

اس مرض سے ناواقف ہیں۔آرام طلب زندگی، مرغن غذائوں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دبائو، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر بلال احمد نے پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم آف پاکستان کے زیر اہتمام دارارقم سخی چوک برانچ، جوہر ٹائون لاہور نے ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچائو کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں۔ تفکرات، غصہ اور ذہنی دبائو سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذائوں اور گرم اشیاء سے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاُُ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔ سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاء سادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…