بہاول پور(آن لائن) بغیر”عدت”شادی رچانے والے کو مدت “رضاعت” بھی نصیب نہیں ہوگی۔ ریاست مدینہ اور والیء مدینہ کی ختم نبوت کا تمسخر اڑانے والوں کا اکتوبر میں خاتمہ بالخیر ہوجائیگا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن علامہ شفقت الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ،
صرف مولانا فضل الرحمن کی نہیں، پوری قوم کی آواز ہے۔ سیلیکٹڈ حکومت کیخلاف تمام جماعتیں یکجان ہوکر میدان میں آئیں گیں انہوں نے کہا کہ سونامی مدارس کے “یاجوج و ماجوج” کے بھنور میں آچکا ہے۔ملاح کو کنارہ بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا پہلا حکمران ہے جو کمترین مدت میں ذلیل ترین ہوکر جائے گا۔