منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ای سگریٹ صحت کیلئے خطرناک قرار،بڑے ملک نے پابندی لگا دی

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے الیکٹرونک سگریٹ کی تیاری، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کابینہ کی جانب سے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری دی گئی جس میں ای سگریٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ نوجوانوں کی صحت پر اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہونا ہے۔بھارت میں تمباکو نوشی کرنے والے

بالغ افراد کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے اور اسی وجہ سے وہ ای سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ویپنگ یا ای سگریٹ عام طور پر نکوٹین، پانی، فلیورز اور سولوینٹس کا مکسچر ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار متبادل ہے مگر صحت پر اس کے اثرات مکمل طور پر ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔بھارت میں ای سگریٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا دی جاسکے گی تاہم روایتی تمباکو کی مصنوعات پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارام کے مطابق ای سگریٹ کی تیاری، درآمد، برآمد، فروخت، ڈسٹری بیوشن اور اشتہارات پر پابندی ہوگی۔اس سے قبل امریکا میں 2 ریاستوں میں بھی فلیور ای سگریٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کو زیادہ کشش کرتا ہے اور ان میں نکوٹین کے استعمال کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر پابندی کی وجہ حالیہ مہینوں میں امریکا بھر میں ای سگریٹ کے عادی افراد میں پھیپھڑوں کے ایک مرض کا ابھر کر سامنے آنا ہے اور اس کے نتیجے میں 7 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…