منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں پولیو بے قابو ہو گیا ، تعداد میں ہوشربا اضافہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید 2 پولیو کے کیس رپورٹ ہو گئے ۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بچوں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ سے اڑھائی سالہ بچی کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جن میں پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

جبکہ ضلع تورغر کے علاقے جیدبا میں بھی پولیو نے 2 سالہ بچے کونشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ بچے کے نمونے میں بھی پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے. پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔2 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ای او سی کوآرڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔انکا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے. والدین گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں .چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہربچے تک پہنچنا ناگزیر ہے۔ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں پولیو پولیو کیسز کی تعداد 64 ہوگئی ہے، ان میں صوبہ پنجاب میں 5، صوبہ سندھ 6 اور بلوچستان میں 5 سے پولیو سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…