اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام میں ڈینگی کے مزید 43کیسز سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ڈینگی سے متاثرہ اشخاص کی کل تعداد 645 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام میں ڈینگی کے مزید 43کیسز سامنے آگئے جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 75 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2084 ہو گئی ۔
ائیررپورٹ ہائوسنگ سکیموں ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار دکھائی دی ، کینٹ بھی ڈینگی مچھر کے ڈنگ سے محفوظ نہ رہا ۔ ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض اب ٹنچ بھاٹہ کی جانب سے بھی آنے لگے ہیں،مریضوں کی زیادہ تعداد ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اب تک خاتون اور 14 سالہ بچی ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔