اسلام آباد(آن لائن) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ،اسلام آباد میں مجموعی طور پر 600 سے زائد مریض کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1300 سے زائد پہنچ چکی ہے۔ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردیں،ہیلتھ سروسز کے تمام عملہ کو دفتر طلب کرلیا گیا۔ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام شہری علاقوں کا کنٹرول ہمارے پاس ہے، سخت مانیٹرنگ اور سرویلئینس کی جارہی ہے۔فنڈز کی کمی ہے کا سامنا ہے پچھلے سال کا سٹاک استعمال کررہے ہیں۔تمام شہری پانی کو کسی جگہ کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ڈاکٹر حسن عرو ج کا کہنا تھا کہ بچوں اور بزرگ افراد پر ڈینگی زیادہ جلدی اثر انداز ہوتا ہے۔