اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے پروین سکندر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔جس کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔پروین سکندر گل کے سر پر آہنی ہتھیار سے 2 وار کیے گئے۔سر پر ضربیں موت کا باعث بنی۔خاتون ایم پی اے کی موت
واقع ہونے کے بعد گلے میں پھندا پھنسایا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پروین سکندر گل کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں،ملزم نے مقتولہ کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ دئیے تھے۔یاد رہےپروین سکندرکی لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع اپنے گھر سے لاش ملی تھی ۔