برلن(آن لائن)ایک تحقیق کے مطابق لمبے قد والے افراد کی نسبت پست قامت افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔میڈیکل جریدے ڈائبٹیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لمبت مردوں کی نسبت چھوٹے قد کے مردوں کو ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کے امکانات 44 فیصد اور پستہ قد خواتین میں 33 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے قد والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا زیادہ
خطرہ جگر میں پائی جانے والی چربی کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب کہ ایسے افراد کو دل کے امراض اور فالج کا حملہ ہونے کا بھی خطرہ زیادہ رہتا ہے۔اس تحقیق کے لیے 1994ء سے 1998ء کے درمیان جرمنی کے شہر پوٹسڈیم میں 16 ہزار 600 سے زیادہ خواتین اور 11 ہزار مردوں کا طبی سروے کیا گیا۔سروے نتائج اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ذیابیطس سے بچنے کے لیے لمبا قد ایک قدرتی ڈھال کا کام دیتا ہے۔