اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کا وقت آ چکا‘ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا وقت آ چکا اور میں اس کے نفاذ کے حق میں ہوں۔ یہ آرٹیکل گورنر راج کی بات نہیں کرتا بلکہ وفاقی حکومت
کو خصوصی اختیار دیتا ہے اور اس آرٹیکل کے اطلاق سے کراچی کے انتظامی معاملات وفاق کے سپرد ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئین کے آرٹیکل 140A کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے دیکھنا ہو گا کہ لوکل ایکٹ 2013آرٹیکل 104A سے کتنا تضاد رکھتا ہے وقت آنے پر ساری چیزیں سامنے آ جائیں گے۔