لندن (نیوزڈیسک )اپنوں کے ٹھکرائے عمر اکمل غیروں کی آنکھ کا تارا بن گئے،کانٹی ٹی 20 بلاسٹ میں طوفانی اننگز کی گھن گرج کیریبیئن جزائر تک پہنچ گئی، انھیں گیانا ایمازون واریئرز نے سی پی ایل کیلیے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا، نوجوان پاکستانی بیٹسمین کہتے ہیں کہ میں اس سائیڈ کو چیمپئن بنوانے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان بیٹسمین عمر اکمل پر بدتمیز اور خود غرض کا لیبل لگا کر اپنی نظروں سے زبردستی گرا دیا مگر غیر ان کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر استفادہ کررہے ہیں۔ عمر کی خدمات کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے بھی محفوظ کرلی ہیں۔ 25 سالہ بیٹسمین اپنی پرجوش اور جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سی پی ایل جوائن کرینگے، فی الوقت عمر اکمل انگلینڈ میں جاری ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ انکی کیریبیئن لیگ میں دوسری انٹری ہوگی، اس سے قبل 2013 میں خدمات بارباڈوس ٹرائیڈنٹ نے حاصل کی تھیں مگر وہاں سفر پراسرار بیماری کے سبب مختصر ہوگیا تھا، بعد میں پی سی بی کی جانب سے دعوی کیا گیاکہ عمر مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔
گیانا کو نوجوان بیٹسمین سے کافی توقعات ہیں،ان کا مختصر ترین فارمیٹ میں ریکارڈ کافی بہتر ہے، وہ پاکستان کی جانب سے 58 اننگز میں 1293 رنز بناچکے،ان میں آسٹریلیا کیخلاف گذشتہ برس ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں 94 رنز کی ٹاپ اننگز بھی شامل ہے۔ انھوں نے لیسٹرشائر کی جانب سے بھی اپنے پہلے میچ میں 49 بالز پر 76 رنز بنائے، اس سے قبل فیصل آباد میں سپر 8 ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں عمر اکمل 108 کی ایوریج اور 151.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 216 رنز بناکر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
انھوں نے کہاکہ میں کیریبیئن لیگ میں گیانا کی نمائندگی کیلیے بے چین ہوں، میلے جیسے ماحول میں وہاں کرکٹ کھیلنے کا کافی لطف آتا ہے، میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوانے کیلیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا
عمراکمل کی طوفانی اننگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان
-
سیٹی سے رزق کمانے والا انسان
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف کی امید جاگ اٹھی
-
60 برس کی عمر میں 18 کلو وزن میں کمی اور مائیگرین سے نجات، عامر خان نے اپنی خاص غذا بتادی
-
نویں جماعت کی طالبہ کیساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ویڈیو وائرل
-
بچوں کی فیس! 2 لاکھ ماہانہ آمدن والے والدین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی
-
نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا گیا
-
پیٹرول مہنگا کرنےکے بعد عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا
-
مون سون بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
-
ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا
-
کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، 2بیٹوں کے بعد بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا اور چاندی بھی سستے ہوگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا



















































