پشاور( آن لائن )خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے349 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد 1054 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سیزن 703 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع خیبرمیں 150، کوہاٹ میں 52 اور ایبٹ آباد میں32 ڈینگی کے کیسیز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد تک 1054 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا سمیت سندھ میں بھی ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیاہے۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس نے اب تک 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنالیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق متاثرین میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔