اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اظہرعلی لنکن ٹائیگرز سے گھبراگئے

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ون ڈے کپتان اظہر علی کو ابھی سے سری لنکن ٹیم کا خوف ستانے لگا، انھوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں آئی لینڈرز سخت حریف ثابت ہوں گے، البتہ گذشتہ 3سال میں ان سے زیادہ کھیلنے کا تجربہ کام آئے گا، سیریز میں جارحانہ انداز اپنائیں گے۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دورئہ سری لنکا میں سخت مقابلوں کی توقع ظاہر کردی ہے، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی موجود ہیں اسی لیے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا،آئی لینڈرز اپنی ہوم کنڈیشنز کا بہت اچھے انداز میں استعمال کرتے ہیں۔
کسی بھی مہمان ٹیم کیلیے کھیلنا آسان نہیں ہوتا، مثبت پہلو یہ ہے کہ ہم گذشتہ 3 سال میں متعدد بار سری لنکا کے ساتھ میچز کھیل چکے ہیں،اس تجربہ کی بنا پر بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ سیریز میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے،اگر پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز میں فتوحات حاصل کرتی ہے تو اس کا ون ڈے پر مثبت اثر پڑے گا،اظہر علی نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ فارم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرسکوں۔
دوسری جانب آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے سری لنکن سیریز کے حوالے سے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کوئی میچ ونر بولر نہیں جو تشویشناک بات ہے، وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد سعید اجمل بھی اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن بدقسمتی سے ان کی خدمات میسر نہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں مجھ سمیت کوئی بھی سعیدکا متبادل ثابت نہیں ہوسکتا، اچھی بات ہے کہ ہمارے بیٹسمین بہترین فارم میں ہیں، بولرز کو بھی سخت محنت سے ان کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
حفیظ نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں،ان کا سامنا سنبھل کر کرنے کیلیے حکمت عملی وضع کرنا ہوگی،ایک روزہ میچز میں میزبان ٹیم کو سنگا کارا اور جے وردنے جیسے اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہوںگی،اس کا پاکستان کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…