بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک ، بھارت کشید گی کونسا ملک ختم کروا سکتا ہے؟ امریکی نائب وزیردفاع نے بتا دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے الحاق کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں چین تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ

امریکی اور پاکستانی فوج کے درمیان تعلقات ہمارے رشتے کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ اگر چین اس میں کوئی تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے وہ یقینی طور پر کرسکتے ہیں کیوں کہ وہاں ان کے مفادات ہیں۔رینڈل شرائیور جو پینٹاگون میں ایشیا پیسفک خطے کے معاملات دیکھتے ہیں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے میں امریکا اور چین کا اثر و رسوخ میں مقابلہ ہے۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں چینی بہت سے طریقوں سے امریکا کے ساتھ مقابلے میں ہے اور کئی طرح سے اثر انداز ہوسکتے ہیں زیادہ تر انڈو پیسفک بحری معاملات میں، چین نے بھی ہمارے ساتھ مسابقتی پوزیشن کا انتخاب کیا ہے۔امریکی عہدیدار نے اس بات کی وضاحت کہ امریکا جنوبی ایشیا میں کشیدگی کس طرح کم کرنا چاہتا ہے، کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کسی بھی طرح کا اختلاف، سیاسی اختلاف مذاکرات کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے اور ہم تمام فریقین کو یہ پیغام بھیجتے رہیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت جن کے درمیان کشمیر کے معاملے پر 3 جنگیں ہوچکی ہیں وہ اسی مسئلے پر ایک اور جنگ کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ صورتحال پر امن رہے اور تمام معاملات سفارتی کوششوں سے حل کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری خواہش اور توقع ہے کہ معاملات پر امن ہوجائیں۔امریکی معاون سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں موجود سینئر قیادت جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کی سربراہی کررہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یقینی طور پر وہاں کے عوام کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…