نیویارک (نیوزڈیسک) خدا نے اتنی بڑی کائنات تخلیق کی اور کوئی بھی چیز بے فائدہ نہ بنائی۔ کیا آپ کے ذہن میں کبھی ”زیبرا“ کو دیکھ کر خیال آیا ہے کہ اس کی جلد دھاری دار کیوں ہوتی ہے؟ پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ اس طرح کی جلد اسے حملہ آوروں سے چھپنے میں مدد فراہم کرتی ہے لیکن اب سائنسی تحقیق نے اس راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔ سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھاری دار جلد زیبرا کو کاٹنے والی مکھیوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مخصوص علاقوں میں پائی جانے والی یہ مکھیاں جانوروں میں بیماریوں کے پھیلاﺅ کا باعث بھی بنتی ہیں۔ سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر زیبرا کے مجسمے کھڑے کئے اور چند پر سفید اور کالا جبکہ چند پر بھورا، سفید، گرے یا کالا رنگ کردیا۔ حیران کن طور پر بہت کم مکھیوں نے دھاری دار کالے سفید مجسموں کا رخ کیا اور زیادہ تر دوسرے رنگوں کے مجسموں پر جاکر بیٹھ گئیں۔ مزید سائنسی تجربات نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔ واقعی خدا نے کوئی بھی چیز بے فائدہ نہیں بنائی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں