لاہور(این این آئی)اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اطراف میں آدھا کلو میٹر کی حدود میں واقع پراپرٹیز پر سپیشل ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی،سروے کر کے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین منصوبے کی وجہ سے گردونواح کی آبادیوں میں پراپرٹیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سپیشل ٹیکس عائد کر کے وصول ہونے والی رقم اورنج ٹرین پر لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل سروے میں اسی حدود میں 2300پراپرٹیز سامنے آئی تھیں جن کا 12کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیاتھا۔ سپیشل ٹیکس سے 50کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ ہے۔