کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز تین روزہ ٹور میچ سے کریگی . میچ 11جون سے کولمبو کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔گرین شرٹس میزبان ٹیم سے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی . سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون سے گال میں شروع ہوگاجو صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگادوسرا 25 جون سے کولمبو میں شروع ہوگا ¾ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگاپاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز تین روزہ ٹور میچ سے کریگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
آئل اینڈ سپیس وار
-
سونے کی قیمت میں ریکارڈکمی، شہریوں نے زیورات بیچنا شروع کردیے،دبئی گولڈ سوک میں لمبی قطاریں
-
چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا
-
ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
-
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
-
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا















































