اسلام آباد (نیوزڈیسک)روس کی حکومت ہر سال روسی رہنما ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش کو محفوط رکھنے کے لیے اس سال دو لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اس رقم کا تذکرہ سٹیٹ پروکیورمنٹ ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود ایک نوٹس میں شائع ہوا تھا جسے روسی رہنما کے جسم کو محفوظ رکھنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ اس کے بارے میں خبروں کی ویب سائٹ آر بی کے کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ’زندہ حالت میں لگتا ہے۔نوٹس میں کہا گیا
ہے کہ یہ کام ’بائیو میڈیکل‘ نوعیت کا ہے اوروفاقی بجٹ میں اس رقم کی ادائیگی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں نام بتائے بغیر یہ بھی کہا گیا ہے کہ رقم فراہم کرنے والے کا انتظام پہلے ہی ہو چکا ہے۔ روس کی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ٹریننگ نامی لیبارٹری نے لینن کی موت سےاب تک ان کے جسم کو محفوظ رکھنے کا ذمہ لیا ہوا ہے۔ لینن کی لاش کو سنہ 1924 میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا۔