اسلام آباد (این این آئی) حکام سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونزکے تحت رشکئی اکنامک کے قیام سے روزگا رکے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی صنعتوں کو تقویت بھی ملے گی۔ حکام نے بتایاکہ منصوبے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے کئی
مواقع پیدا ہوں گے اور خیبرپختونخوا میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔حکام نے بتایاکہ پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور کرے گا، جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی، مواصلات، آمد و رفت، صنعت و حرفت، کاروبا ر، روزگار، سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے ۔