لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹ پر بھی سبسڈی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 17 اضلاع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے والی کمپنیوں کو ٹیسٹ کی فیس وصول کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2017 میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین نصب کرنے والی کمپنیاں اب خود رقم طے کریں گی۔قیمتیں بڑھنے کے بعد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے والے مریضوں کو سی ٹی سکین کے لیے 2500فیس ادا کرنا ہوگی۔اس سے پہلے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین رعایتی قیمت پر ہوتے تھے۔اس سے قبل انڈورمریض ٹیسٹ کے لیے 1,000 روپے جبکہ پنجاب حکومت 2000 کا خرچہ برداشت کرتی تھی، جبکہ آؤٹ ڈور مریضٹیسٹ کے لیے مریض اور صوبائی حکومت دونوں برابر خرچہ برداشت کرتے تھے۔ماضی میں حکومت کے سبسٹڈائزڈ ریٹ پرٹیسٹوں کی قیمت کمپنیوں کو جاتی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے 17 اضلاع کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹ پر بھی سبسڈی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 17 اضلاع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔