ہارون آباد (این این آئی)موسم بر سات آتے ہی جانوروں پر چیچڑوں کا حملہ ہو جاتا ہے جس سے کثیر تعداد میں مویشی بیمار ہو نے لگتے ہیں ۔ مویشی پال حضرات پر یشان چیچڑوں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ تفصیلات کے مطا بق مویشی پال چوہدری علی اکبر علی،بٹر،ریاض باجوہ ،چوہدری نثار،مراتب کاہلوں ،انعام چوہدری ،مدثر ،زاہد رشید قاضی نے جناح پر یس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لے اور
سپرے کروائیں کیو نکہ بارشوں کے موسم میں گائے ب،ھنسوں ،بھیڑ بکریوں و دیگر جانوروں پر چیچڑ حملہ کرتے ہیں ایک ایک جانور پر ہزاروں کی تعداد میں چیچڑوں نے حملہ کیا ہوا ہے جس سے کثیر تعداد میں جانور بیمار ہو نے لگ جاتے ہیں اور کانگو وائر س بھی پھیلنے کا اندیشہ ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سپرے کروائی جائے تاکہ چچڑ جنم نہ لیں سکیں اور کانگو وائرس سے بھی بچا جا سکے۔