اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کا پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو کسی دوسرے ملک میں سفیر لگانے پر غور،بھارتی میڈیا کے مطابق اجے بساریہ نے بھارتی دفتر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا جائے کیونکہ پاکستان کی حکومت نے انہیں نکل جانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان کی خواہش ہے کہ انہیں اب دوبارہ پاکستان نہ بھیجا جائے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان
نے اجے بساریہ کو 7اگست کو پاکستان سے چلے جانے کا حکم دیا تھاجس کے بعد انہوں نے کوشش کی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں کمی نہ کی جائے لیکن پاکستان نے انہیں واضح طور پر مطلع کر دیا تھا کہ وہ پاکستان سے چلے جائیں جس کے بعد وہ 10اگست کو ابوظہبی کے راستے بھارت چلے گئے تھے۔انہیں یکم نومبر 2017کو دو سال کے لئے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔