اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلال آباد میں
قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں تمام عملہ محفوظ رہا ہے تاہم پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔