منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکار کے پاکستان کیخلاف ناپاک عزائم خاک میں مل گئے، ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم اسے مکمل ناکامی ہوئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، اس حوالے سے بھارتی ذرائع

ابلاغ میں چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف غلیظ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کا درجہ کم کرنے کے بارے میں مسلسل رپورٹس چل رہی تھیں، کئی میڈیا چینلز نے یہ مذموم مہم چلائی ہوئی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جس کی پاکستان کے سفارتی ذرائع نے تردید کر کے اس پراپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے۔جبکہ دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسفک گروپ کا بائیسواں سالانہ اجلاس آسٹریلیا میں منعقد ہوا ،جو 18 سے 23 اگست تک جاری رہااجلاس میں 46 جوریسڈکشن سے 520 سینئر اراکین اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو نیچا دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارت کی یہ کوشیش پاکستان کی جانب سے مکمل ہوم ورک کرنے اور کارکردگی دکھانے کے باعث ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو ایشیاء پیسفک گروپ کے اجلاس میں بری طرح منہ کی کھانا پڑی۔ذرائع کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ کیندورہ سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں،حقیقت سے دور یہ رپورٹس بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…