اسلام آباد(نیوزڈیسک)(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس آج سے پاکستان میٹرو ہے کیونکہ روالپنڈی میں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں کام کرتے ہیں اور سفر کرتے ہیں اس لیے آج سے پاکستان میٹرو ہے ۔
تفصیلات کے مطاق شہبازشریف نے پاکستان میٹرو روٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مختلف سٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد اور میٹرو بس کے باعث لوگوں کو کیا فائدہ پہنچ رہاہے تمام چیزوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی کے صدر سٹیشن میں مسافروں کی لمبی قطاریں دیکھیں جس کے باعث انہوں نے ٹکٹ کاﺅنٹر بڑھانے کی ہدایات بھی دیں ہیں تاکہ مسافروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں آکر کا م کرتے ہیں اور انہی لوگوں نے میٹرو بس پ سفر کرناہے اس لیے اس منصوبے کا نام آج پاکستان میٹرو ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تین رو میں میٹروبس میں ایک لاکھ 25ہزار افراد نے سفر کیاہے ،اسلام آباد کا نظارہ میٹروبس سے بہت دلکش لگتاہے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت آنے سے قبل ادارے کرپشن کا قبرستان بنے ہوئے تھے اس لیے کرپشن کے مینار کو ترقی میں بدلنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور اسی طرح محنت جاری رکھیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی امانت ایک ایک پائی ایماندار سے خرچ کریں گے ،پنجاب میں 150ارب زراعت پر خرچ کیے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے
شہبازشریف نے راولپنڈی میٹروبس منصو بے کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹرو رکھ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































