ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

6 ماہ کے دوران پی آئی اے کی آمدن میں بڑا اضافہ، خسارے سے جلد نکلنے کا عندیہ دیدیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جنوری 2019 سے جون 2019 کے دوران 41.2 فیصد آمدن میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے یہ بات جمعرات کو پی آئی اے کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہی۔مانہوں نے کہاکہ پی آئی اے جلد خسارے سے نکل آئیگا اور پی آئی اے کی مالی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے۔پی آئی اے کی آمدن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔غلام سرور خان نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں سیٹ فیکٹر 6.4 فیصد بڑھا ہے،جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اسی طرح پسنجر آمدن تقریبا 49 فیصد ہے،اور انجینئرنگ آمدن 50

فیصد رہی،اس کے علاوہ کارگو آمدن 6 فیصد رہی۔پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ممالک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اورجنوبی امریکا تک جاتی ہے۔پی آئی اے تیس (30) سے زائد جہازوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو ایک وسیع تر تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے جیٹ انجن والے بوئنگ 737جہاز چلائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز حاصل کیے اور چلائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…