جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چائنہ آخر کب تک ہماری مدد کریگا کب تک ہم ادھار پر چلیں گے، کنگال لوگوں سے آخر کوئی کب تک دوستی نبھائیگا، خورشید شاہ نے تلخ اور حیران کن بات کر دی

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چین سے ہماری دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ہم چین کے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکر گذار ہیں ان کا کہنا تھا کہ چین کی دوستی کے ساتھ اب ہمیں اپنی ناکامیوں اور خامیوں کو بھی تلاش کرنا ہوگا کیا وجہ ہے کہ ہم ترقی نہیں کرسکے ہیں اور آج بھی قرضوں کے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں آبادی اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے

لیکن ہمیں اس کا کوئی احساس نہیں ہے ہم بس ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ملک کے پچاس فیصد بچوں کو وسائل میں کمی کے باعث تعلیم نہیں دے پارہے ہیں چائنہ آخر کب تک ہماری مدد کریگا کب تک ہم ادھار پر چلیں گے چائنہ سے کہتے رہیں گے کہ ہماری سڑکیں بنا دو چائنہ ذوالفقار علی بھٹو کی رکھی گئی دوستی کو آج تک نبھا رہا ہے مگر کنگال لوگوں سے آخر کوئی کب تک دوستی نبھائیگا ہم خودار قوم ہیں سینے پر بم باندھ کر جنگیں لڑنے والے لوگ ہیں مگر ہمیں سوچنا ہوگا کہ کب تک ہم ہاتھ پھیلاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے آڈیٹوریم ہال میں منعقد پاک چائنا دوستی کے حوالے سے شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست کے عنوان کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر ماؤ زے تنگ کی تقریر کو 70 برس گذر گئے ہیں میں نے اپنے علاقے میں ماؤذرے تنگ کو فالو کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے سی پیک کی مد میں پاکستان میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس سے پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکومت نے سابقہ حکومت کے کسی منصوبے کو جاری رکھا ہے جس کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے جس نیسکھر میں سکھر ملتان موٹر وے کے سنگ بنیاد کیموقع پر کہا تھا کہ یہ سکھر کے عوام اور خورشید شاہ کے لیے تحفہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز نثار کھوڑو نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سی پیک کے شاندار منصوبے پر چین کو سلام پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک چین دوستی کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کے نام کو مٹا نہیں سکتی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی وسائل ہیں لیکن اس کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…